COVID- 19 سے منظم طور پر عالمی سطح پر نمٹنے کے لئیے دنیا کو متحد ہو جانا چاہئیے

World in hands

اس شدید بحران کے دوران، ہماری صحت بھی خطرے میں ہے اور عزیز و اقرباء کے بچھڑنے کا غم بھی ہے۔ معاشی بحران حکومتوں کے لئیے بہت بڑا چیلنج ہے اور بے شمار لوگوں کی روزی کمانے کی اہلیت کی راہ میں دشواری پیدا کر رہا ہے۔

ایسے وقتوں میں ہمیں اس بات پر غور کرنا ہے کہ وہ کونسی چیز ہے جو ہمیں بطور ایک انسانی خاندان کے متحد کرتی ہے۔ اس لئیے، ہمیں ایک دوسرے کی درد مندی کے ساتھ مدد کرنا ہے۔ انسان ہونے کے ناطے ہم سب یکساں ہیں۔ ہم ایک جیسے خوف، ایک جیسے خوش آئیند احساس، اور ایک جیسے عدم تیقّن سے دوچار ہوتے ہیں، پھر بھی ہم سب مسرت کی آرزو سے پیوستہ ہیں۔ ہماری انسانی بصیرت اور حقیقت سے روشناسی کی اہلیت ہمیں کسی بپتا کو ایک اچھے موقع میں بدل دینے کی صلاحیت بخشتی ہے۔

یہ بحران اور اس کے اثرات خطرے کی وہ گھنٹی ہے جو یہ بتاتی ہے کہ اس بڑے پیمانہ کے چیلنج جس کی مثال نہیں ملتی سے نمٹنے کے لئیے عالمی سطح پر منظم اور متحد ہونا ہو گا۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ہم سب "اتحاد کی دعوت" پر توجہ دیں۔

دلائی لاما، مئی ۳، ۲۰۲۰

Top