چار خیال جو من کو دھرم کی جانب موڑتے ہیں
ڈاکٹر الیگزینڈر برزن
ہمارے من بعض اوقات ملاقاتیں، کام، تعطیلات اور دوسرے کئی بھٹکانے وال عناصر میں الجھے ہوتے ہیں، ایسے نشیب و فراز میں دھرم کو بھول جانا آسان ہے۔ ہماری حالت خواہ کیسی ہی ہو، لم -رم چار نکات کی طرف توجہ دلاتا ہے جن پر غور کر کے ہم اپنے پاؤں پکے کر سکتے ہیں، دھرم کی جانب من کو موڑ سکتے ہیں اور اپنے آپ کو صحیح راستے پر ڈال سکتے ہیں۔