مسرت کے ۸ بودھی گر

How to 8 tips for happiness?sha=2419aed6778a7d5b

مسرت کا احساس ہر حال میں ہم سب کا من پسند جذبہ ہے۔ مگر ایک سچی خوشی کا حامل کیسے بنا جاۓ، جو زندگی کے سب نشیب و فراز سے نمٹ سکے؟  ذیل میں چند بودھی گر زیر بیان ہیں:

 روزانہ چند خاموش لمحے گزارئیے – اپنے سانس پر توجہ مرتکز کر کے شانت ہو جائں۔

  1.  جب غیروں کے ساتھ ہوں تو اپنے رویہ اور گفتار پر نظر رکھیں؛ جب اکیلے ہوں تو اپنے من کے اندر جو چل رہا ہے اس پر نظر رکھیں – اپنے فعل، گفتار اور افکار کو مثبت رنگ دیں۔ 
  2.  روزانہ کسی کے لئیے کوئی کار خیر کریں – ان کی مسرت کی پرخلوص خواہش کریں۔
  3.  دوسروں سے فیاضی سے پیش آئیں – اس سے آپ کی اپنی عزت نفس میں اضافہ ہو گا۔
  4.  اپنی اور دوسروں کی صفات پر غور کریں – مشکل حالات میں مفید مشورے دیں۔ 
  5.  دوسروں کی خطاؤں کو در گزر کریں – عفو کی مشق کریں۔ 
  6.  اپنی غلطیوں کو در گزر کریں – اپنے آپ کو معاف کر دیں۔
  7.  حقیقت کو قبول کریں – زندگی نشیب و فراز سے بھر پور ہے، مگر حالات کتنے ہی ناساز کیوں نہ ہوں، کوئی شے بھی دائمی نہیں ہوتی۔ 

مسرت ہوا میں سے نہیں آجاتی؛ آپ کو اس پر کام کرنا پڑتا ہے۔ لیکن بذریعہ مشق، ہر کوئی ایک خوشگوار زندگی بسر کر سکتا ہے۔ 

ویڈیو: «من کا سکون کیسے پایا جاۓ»
ذیلی سرورق کو سننے/دیکھنے کے لئیے ویڈیو سکرین پر دائں کونے میں نیچے ذیلی سرورق آئیکان پر کلک کریں۔ ذیلی سرورق کی زبان بدلنے کے لئیے "سیٹنگز" پر کلک کریں، پھر "ذیلی سرورق" پر کلک کریں اور اپنی من پسند زبان کا انتخاب کریں۔
Top