تقدس مآب دلائی لاما کا پیغام

اکیسویں صدی کے ساتھ انٹرنیٹ تیزی سے عالمی سطح پر معلومات کے اشتراک و فروغ کا وسیع اور اہم ذریعہ بن گیا ہے۔ یہ بات بدھ مت کی تعلیمات، تاریخ اور تبتی ثقافت سے متعلق مختلف موضوعات کی تعلیمات کے بارے میں بھی درست ہے۔ خصوصا ان مقامات پر جہاں کتابیں اور لائق اساتذہ میسر نہیں، بے شمار لوگوں کے لیے انٹرنیٹ ہی معلومات کے حصول کا بنیادی ذریعہ ہے۔

ایسی دنیا جہاں غلط فہمیاں اور فرقہ واریت عام ہیں، لڑائی جھگڑے کو ہوا دینے والی جہالت کو ختم کرنے کا سب سے موثر ذریعہ تعلیم ہی ہے۔ اسی لیے میں ڈاکٹر الیگزینڈر برزین کی کئی زبانوں پر مشتمل ویب سائٹ berzinarchives.comکا سواگت کرتا ہوں کیونکہ یہ عالمی سطح پر بدھ مت اور تبتی ثقافت کے مخلتف مکاتب فکر اور مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرنے والے وسیع تعداد میں مضامین کو عالمی سطح پر آن لائن مہیا کرنے کا ایک قابل قدر تعلیمی وسیلہ ہے۔

۲۶ جنوری، ۲۰۰۷ء [دستخط]

تقدس مآب دلائی لامہے کے پیغام کی اصلی مثل کی نقل
تقدس مآب دلائی لامہے کے پیغام کی اصلی مثل کی نقل

Top