شکیامونی مہاتما بدھ بھارت اور نیپال کے سرحدی علاقوں میں ۲،۵۰۰ برس قبل سے زیادہ عرصہ پہلے گذرا۔ ذاتی تجربے اور سمادھ کے ذریعہ مہاتما بدھ نے حقیقت کو سمجھا۔ اس طرح اُس نے اپنی سب غلط فہمی اور کمزوریوں کو دور کیا، اپنی تمام صلاحیتوں کو بروۓ کار لایا، اور روشن ضمیری پائی۔ باقی ساری زندگی اس نے دوسروں کو اپنی بصیرت بانٹنے میں گزاری، مہاتما بدھ نے لوگوں کو سکھایا کہ وہ بھی کس طرح دنیاوی مشکلات سے نجات پا سکتے ہیں۔