تسونگکھاپا (۱۳۵۷-۱۴۱۹ ) تبتی بدھ مت کا ایک عظیم مصلح تھا۔ اس نے سنیاسی پنتھ پر سختی سے کاربند رہنے کی تلقین کی اور بودھی فلسفہ کے تنتری عبادت کے عمیق نقاط کی وضاحت کی۔ گیلوگپا مسلک جس کا آغاز اس نے کیا تبتی بدھ مت کی موثّر صورت بن گیا۔