بتدریج راہ کا تعارف

اکثر کہا جاتا ہے کہ مہاتما بدھ نے ۸۴،۰۰۰ سبق دئیے، کیونکہ جو تعلیم اس نے دی وہ موضوع اور بیان کے اعتبار سے بہت مختلف النّوع اور وسیع تر تھی۔ اگرچہ ہم مختلف سوتروں کا مطالعہ کر کے ان سے بہت حد تک مستفید ہو سکتے ہیں، لیکن بیشتر اوقات ان تعلیمات سے پورا فائدہ اٹھانے کی خاطر ان کے اصلی مطالب کو اخذ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ یہاں ہم اس چیز کا جائزہ لیں گے کہ ہندی اور تبتی علما نے کس طرح مہاتما بدھ کے تمام پیغام کو ایک درجہ بہ درجہ پروگرام میں مرتب کیا ہے، جسے تبتی زبان میں "لم –رم" کہتے ہیں، اور جس پر چل کر ہم روشن ضمیری کی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔

Top