ایک سچائی یا بہت سی سچائیوں پر ایمان

کچھ مذاہب ایک سچائی پر ایمان رکھتے ہیں جبکہ کچھ کئی سچائیوں پر۔ اس اختلاف کو ہم کیسے حل کر سکتے ہیں؟

مثلا کچھ لوگ واقعی یہ یقین رکھتے ہیں کہ صرف اور صرف ان کا مذہب حتمی طور پر سچا ہے اور دوسرے سب مذہب جھوٹے ہیں۔ لیکن مذہب ذاتی اور انفرادی معاملہ ہے۔ سو ہر مرد و زن جومانتا ہے اور کرتا ہے اس کے لیے بس وہی ایک مذہب ہے۔ میرے وہ دوست جو اس بات کے قائل ہیں کہ صرف ایک سچائی ہے، مذہب صرف ایک ہی ہے تو حقیقت یہ ہےکہ دنیا میں بہت سے مذاہب اور سچائیاں ہیں۔ ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے۔ لہذا، مختلف لوگوں اور برادریوں کے لحاظ سے، مختلف مذاہب کا ہونا بالکل جائز ہے۔

میرے وہ دوست جو اس بات کے قائل ہیں کہ صداقت صرف ایک ہے، مذہب صرف ایک ہی ہے تو انہیں اسے اپنےتک رکھنا چاہیے۔ براہ کرم دوسروں کے مذہب کا احترام کیجیے کیونکہ ان مذاہب سے ہمارے بہنوں اور بھائیوں کو گہری مدد ملتی ہے۔ میں دوسرے تمام مذاہب اسلام، عیسائیت، یہودیت، ہندومت، کی قدر کرتا ہوں، ان سے معترف ہوں اور ان کا احترام کرتا ہوں۔

کچھ عیسائی مجھے اچھا عیسائی کہتے ہیں اور میں ان کو بدھ مت کا اچھا پیروکار سمجھتا ہوں۔ میں عیسائیت کے سب بڑے مراسم کو تسلیم کرتا ہوں جیسے عفو، دردمندی، اور حسن سلوک وغیرہ۔ لیکن میرے لیے علت و معلول مذہب کی بنیاد ہے جبکہ وہ خدا کو مذہب کی بنیاد مانتے ہیں۔ مِں ان سے کہتا ہوں کہ منحصر پیدائش (dependent arising) اور خالی پن (voidness [emptiness]) ہمارا مسئلہ ہے ان کا نہیں لیکن اس کے علاوہ باقی تمام پہلو اور تعلیمات جیسے محبت اور دردمندی تو ہم سب کے لیے ایک ہی ہیں۔ یہی تمام تعلیمات ہم آہنگی کی بنیاد ہیں۔

Top