یہ سکیہ گرو ٹاگمے زنپو کا من کی تربیت کا سبق تمام تبتی بدھ مسالک میں پڑھا جاتا ہے۔ ۳۷ کا ہندسہ معنی خیز ہے؛ ۳۷ مشقیں یا عناصر ایسے ہیں جو پاک حالت کی طرف لیجاتے ہیں۔ یہ وہ مشہور عام مشقیں ہیں جو ایک درجہ وار کورس کو استوار کرنے میں معاون ہیں، یا تو نروان پانے، ہنیانا راہ پر چلتے ہوئے، یا روشن ضمیری پانے، مہایان راہ پر چلتے ہوئے۔ اس مختصر متن میں دی گئی ۳۷ بودھی ستوا عبادات مکمل بودھی ستوا راہ کے لئیے راہنما ہیں۔