تسنژاب سرکونگ رنپوچے ۱۱ کا پیغام

۲۲ نومبر، ۲۰۰۸ء


ایلیکس برزین میرے پیش رو اورسابقہ تسنژاب سرکونگ رنپوچے کے قریبی شاگرد اور ترجمان تھے اور اس زندگی میں بھی ایک دوسرے سے الگ ہوئے بغیر ہمارا دھرم کا قریبی تعلق مسلسل برقرار ہے۔ ذخیرہٴ برزین میں میرے پیشرو کی کتنی ہی تعلیمات شامل ہیں جن کا ایلیکس نے ترجمہ کیا۔ اس میں ایلیکس کی اپنی بہت سی تحریریں بھی شامل ہیں جو سرکونگ سے حاصل کردہ علم پر مبنی ہیں۔ میرے لیے یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ ایلیکس نے میرے پیشرو کی وسیع اور غیر فرقہ وارانہ روایت کو جاری رکھا ہے اور اپنی ویب سائٹ کے ذریعے ان تعلیمات کو دیگر زبانوں میں دیکھنے والوں کے لئے اتنے بڑے حلقے کو رسائی میں لے آئے ہیں۔

میری دلی دعا ہے کہ یہ کام مزید پھلے پھولے اور یہ ویب سائیٹ آنے والی نسلوں کے لیے مستند معلومات اور شوق اور حوصلہ پانے کا ذریعہ بنی رہے۔ اس سے لوگ جو گیان اور دانش حاصل کر رہے ہیں دعا ہے کہ وہ جلد پختہ ہو کر ان کے لیےبصیرت کا وسیلہ بن جائے۔

[دستخط]

سنژاب سرکانگ تلکو کے پیغام کی اصلی مثل کی نقل
سنژاب سرکانگ تلکو کے پیغام کی اصلی مثل کی نقل

Top