بعد کے عباسی دور کی تاریخ میں وسطی ایشیا میں ترک اسلامی ریاستوں کا قیام اور ان کی بدھ ریاستوں کی فتوحات جیسے خوطان شامل ہیں۔ اس دور کے اختتام تک، اور منگولوں کے وسط ایشیا پر حملہ سے قبل، گرد ترکوں نے شمالی ہند کو فتح کر لیا اور بدھوں کے دولتمند آشرم جو ان کے حفاظتی قلعے بھی تھے کو لُوٹا اور انہیں تہس نہس کر دیا۔ اصل محرک مذہب کی بجائے سیاسی اور معاشی بر تری حاصل کرنا تھا۔