میانہ اور ترقی یافتہ لم-رم پاٹھ کے لئیے من کی تربیت
اپنی ترغیب کا اعادہ اور نظرِثانی اپنے ارد گرد لوگوں پر نظر ڈالو، خواہ وہ قریبی ہوں یا دور کے، امیر یا غریب، خوشی کی امنگ اور دکھ سے نجات میں ہم سب یکساں ہیں۔ اس کے حصول کا بہترین ذریعہ دھرم پر عمل ہے۔ ہمیں پوری طرح فعال انسانی جسم سے نوازا گیا ہے، ہم نے اخلاقی ضبط نفس کی مکمل...