ساتویں صدی عیسوی میں شروع ہو نے والی سُنّی عرب یلغار جو جزیرہ نما عرب سے شروع ہوئی اور جس نے ان علاقوں کو فتح کیا جن میں تمام وسطی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے مشرقی علاقے شامل ہیں ان میں بدھ مت پھیل چُکا تھا۔ جن قوموں کو عربوں نے فتح کیا ان سے ان کے تعلقات اور ہر دم بدلتے ہوئے دوست اور دشمن جن میں چینی، تبتی اور ترک بھی شامل ہیں کی بنیاد مذہب نہ تھ بلکہ اس میں سیاسی، فوجی اور اقتصادی معاملات شامل ہیں۔ اصل مقڈد شاہراہ ریشم پر قبضہ کرنا تھا تا کہ وہاں سے گزرنے والے مال پر ٹیکس وصول کیا جا سکے۔ اگر شاہراہ کے ساتھ رہنے والے بدھ لوگ ان کی بالا دستی کو مانتے اور لگان دیتے تو انہیں "اہل کتاب" مانا جاتا اور مندروں میں داخلہ کی فیس سے حاکموں کو مزید آمدن ہوتی۔