ان میں سے کسی ایک میں پُر اثر انداز سے مشغولیت کے لئیے ہمیں اس بات کا درست تعیّن کرنا لازم ہے کہ ہم کس قسم کی من کی حالت استوار کرنا چاہتے ہیں۔ اس میں اس قسم کی جانکاری شامل ہے کہ کس چیز پر توجہ مرکوز کرنا ہے، اس مرتکز شے کی تفصیلات کیا ہیں، ہمارا من اس کا کیسے احاطہ کرے گا، من کی اس حالت کو استوار کرنے میں کونسی شے معاون ہو گی، اس میں کونسی شے رکاوٹ بنے گی، ایک بار جب من کی یہ حالت استوار کر لی جاۓ تو اس کا استعمال کیا ہوگا اور یہ کس چیز کو تلف کر دے گی۔ ہمیں مراقبہ کے لئیے موزوں حالات کو پیدا کرنا بھی ضروری ہے، مناسب جسمانی ڈھب اور نشست، اور یہ کہ اپنے سیشن کو شروع کرنے اور ختم کرنے کا طریقہ کیا ہو گا۔