خوف کے بھوت کو پالنا پوسنا اور سدھانا

یہ طریقہ تسولٹم الیون کے کام سے متاثر ہو کر تشکیل پایا ہے اور اس میں ایک دھرم کے محافظ کی "تکمیل اور بحالی" کی رسم کے ڈھانچے سے مطابقت پیدا کرنے کی خاطر ترمیم کی گئی ہے۔

  • اس بات کا تعین کیجئے کہ کونسی شے آپ کے لئے خوف اور پریشانی کا باعث بنتی ہے – مثلاّ، تنہائی اور احساس محرومی – اور اسے ایک ایسا بھوت سمجھیں جو کہ آپ کو پریشان اور خوفزدہ کر رہا ہے۔
  • یوں تصور کریں کہ یہ بھوت آپ کے اندر سے نکلتا ہے اور آپ کے سامنے کھڑا ہو جاتا ہے۔ اس سے پوچھیں کہ یہ کیا چاہتا ہے۔
  • یوں تصور کریں کہ آپ اسے وہ کچھ دے رہے ہیں جو یہ چاہتا ہے – موجودہ صورت میں اسے پیار اور محبت دیں۔
  • اس بھوت سے دوستی کر لیں اور اس کے ذمہ یہ کام لگا دیں کہ مستقبل میں یہ آپ کو، آپ کے اس احساس کہ کوئی آپ سے پیار نہیں کرتا، سے بچاۓ گا۔
  • یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ اگر آپ نے اس بھوت کو باقاعدگی سے اس کی خوراک مہیا نہ کی تو یہ پھر آپ پر حملہ آور ہو گا۔ مستقبل میں باقاعدگی سے اس کی خوشنودی حاصل کرنے کا تہیہ کریں۔ اس کا مطلب ہے:

    • اس کے بارے میں آگہی،
    • کھلے عام اس بات کو تسلیم کرنا، پچھتاوے کا اظہار کرنا، اور وعدہ کرنا کہ اگر کبھی اس بھوت کو آپ نے نظر انداز کیا ہے تو اس کا اعادہ نہیں ہو گا،
    • اس طرح اس سے اپنا مظبوط رشتہ بحال کرنا،
    • ایک بار پھر اسے پالنا پوسنا،
    • اسے اس امر کی یاد دہانی کرانا کہ آپ کی حفاظت کا اس نے وعدہ کر رکھا ہے۔
Top