میانہ اور ترقی یافتہ درجات کی تحریک
نظر ثانی اب تک ہم روحانی راہ کی بتدریج منازل کی بات کرتے رہے ہیں، جس میں ہم اپنی ترغیب کو چھوٹی سطح سے شروع کر کے یوں استوار کرتے ہیں حتیٰ کہ وہ مکمل اور بھر پور ہو جاۓ۔ اس طرح ہر نئی منزل پچھلے درجہ کے اوپر تعمیر کی جاتی ہے۔ہم نے یہ بھی دیکھا کہ اس استواری کے دو طریقے ہیں۔...