ہمیں اپنے جسم کی قدر و قیمت، اس کے حصول کی جد و جہد، اور اس کے توسط سے عظیم مقاصد اور کارنامے سر انجام دینے پر مراقبہ کے ذریعہ تیقن حاصل کرنا لازم ہے۔ روشن ضمیری پانے کا آسان اور مستعد راستہ ایک قیمتی انسانی قالب ہے۔ اگر آپ بدھ مت کی تین ہدایات پر عمل کریں تو آپ بوقت مرگ بد ترین پنر جنم، عدم مسرت اور دکھ کو روک سکتے ہیں: بد ترین حالت میں پنر جنم سے بچنے کے لئیے دس تخریبی اعمال سے پرہیز، تین خصوصی اعلیٰ عبادات کی پیروی تا کہ تمام اضطراری رو بہ اعادہ پنر جنم سے بچا جا سکے اور سب کے بھلے کی خاطر روشن ضمیری پانے پر کام کرنا۔