شئیہ عربوں نے ۷۵۰ صدی عیسوی میں ایران کی ثقافت پر عباسی سلطنت کی بنیاد رکھی۔ خلیفوں نے اپنی ہندو اور بدھ رعایا سے علم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی، اور ان کے کئی صحیفوں کا عربی میں ترجمہ کیا۔ اس دوران وسطی ایشیا میں کئی ترکی سلطنتوں نے کئی بار مانی مت اور بدھ مت کے درمیان مذہب تبدیل کیا۔ شاہراہ ریشم پر قبضہ جمانے کے ہدف پر عباسیوں، تبتی حکمرانوں اور بہت ساری ترکی ریاستوں کے درمیان جنگیں جاری رہیں۔ ایک اسلامی مشن تبت روانہ کیا گیا مگر انہیں لوگوں کو اسلام کے دائرہ میں شامل کرنے میں کوئی کامیابی نہ ہوئی۔