مدعا – تبتی بدھ مت مسلک میں مراقبہ سے کیا مراد ہے؛ اسے کرنا سیکھیں؛ اور تربیت کے دوران ہدائات حاصل کریں
ناظرین – ہر درجہ اور ہر عمر کے لوگ
ڈھانچہ
- توضیح (مسٔلہ، توجیح، مثال، طریق کار)
- مراقبہ (اہم الفاظ کے ہمراہ رہنمائی)
- خلاصہ
مراقبہ کہاں کیا جائے – کوئی بھی جگہ جو پر سکون اور صاف ستھری ہو نہ کہ گندی
مراقبہ کب کیا جائے – صبح سویرے کاروبار حیات شروع کرنے سے قبل۔ اگر ایسا ممکن نہ ہو، تو پھر دن کے آخر میں سونے سے قبل۔
نشست کیسے باندھی جائے – آلتی پالتی مار کر کسی گدی سے ٹیک لگا کر جو زیادہ اونچی نہ ہو، نہ ہی زیادہ نیچی، نہ ہی زیادہ سخت نہ نرم۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو کوئی سیدھی پشت والی کرسی استعمال کریں۔دونوں صورتوں میں، اپنی کمر سیدھی رکھیں اور ہاتھ باندھے ہوئے گود کے اندر۔ بہترین صورت یہ ہو گی کہ آنکھیں نیم وا ہوں، ہلکی سی مرتکز، فرش کی جانب دیکھتی ہوئی۔
مراقبہ کا تعدد کیا ہونا چاہئیے – دن میں کم از کم ایک بار، اگر ممکن ہو تو دو بار(صبح کام شروع کرنے سے پہلے اور رات سونے سے پہلے)، ہر روز کم از کم ایک ہفتہ ہر رہنما مراقبہ کے لئیے وقف کریں، اس ترتیب سے جس میں ان کا ویب سائٹ پر بیان ہے۔ کسی وقت بھی اگر آپ چاہیں تو کسی مراقبہ کو دوہرا سکتے ہیں۔
مزید ہدایات کے لئیے - (دیکھئیے :مراقبہ کیسے کیا جائے)