ویغوروں کے ذریعے بودھی مملکتوں کا قیام
منگولیاکی کرغز فتح کرغز ﴿کرغزستان کے﴾ لوگ اصلاً موجودہ زمانے کے التائی اور تووا ضلعوں کے پہاڑی جنگلات میں آباد منگول نسل کے باشندے تھے۔ یہ دونوں اضلاع دزونغاریہ کے شمال کی جانب جنوبی سائبیریا میں واقع ہیں۔ ان کے کچھ قبائل دزونغاریہ کے جنوب کی سمت، تیان شان سلسلہ کوہ کے مغربی...