یانگڈزن لنگ رنپوچے سے وابسطہ میری یادیں
یانگڈزن لنگ رنپوچے سے میری پہلی ملاقات جنوری ۱۹۷۰ میں بودھ گیا میں ہوئی جہاں وہ باقاعدگی سے سردی کا موسم گزارتا اور تبتی مندر میں سالانہ درس دیتا تھا۔ اس وقت تک ابھی بودھ گیا نے ترقی نہیں کی تھی، اور وہاں بہت غربت تھی۔ کوڑھ کے مریضوں کا ایک بے قابو ہجوم سٹوپا کے سامنے کچی سڑک...